قلم کیا ہے؟
Poet: purki By: m.hassan, karachi پٹواری کے ہاتھ میں یہ چھری ہے
تھانیدار کے ہاتھ میں یہ ڈنڈا ہے
ڈاکٹر کے ہاتھ میں یہ ایک نشتر ہے
بجلی والوں کے لئے یہ ایک پلاس ہے
جج کے ہاتھ میں یہ ایک پھندا ہے
ملاّ کے ہاتھ میں یہ فساد ہے
صحافی کے ہاتھ میں یہ صافی ہے
وکیلوں کے ہاتھ میں یہ کیل ہے
سیاستدانوں کے لئے یہ فقط ایک ڈھیل ہے
بہت سوں کے لئے یہ لاکر کی چابی ہے
اورہم جیسوں کے لئے یہ آزاربند کا آلہ ہے
More General Poetry






