قیدی پرندہ
Poet: Mohammad Riaz Qaisir Pehali By: Mohammad Riaz Qaisir Pehali, mansehra pehaliہر شجر پہ تو پھل نہیں ہوتے
سب مسائل کے حل نہیں ہوتے
دل یہ کہتا ہے ان سے بات کرو
جن کے ماتھے پہ بل نہیں ہوتے
اس کی خواہش ہے سب کو قید کرے
سب پرندے تو شل نہیں ہوتے
کرتے یہ وہ نہیں جو کہتے ہیں
مولوی باعمل نہیں ہوتے ہیں
کیسے اگتا یہ پودا صحرا میں
قرب بونے کو تھل نہیں ہوتے
ایک بار زندگی میں ہوتے ہیں
لوٹ کر پھر وہ پل نہیں ہوتے
ان کا ملنا جہاں میں مشکل ہے
جن کے نعم البدل نہیں ہوتے
دل کی بستی میں کل بلایا ہے
گھر پہ قاصر وہ کل نہیں ہوتے
More General Poetry







