قیمتی ہے ہر اک پل وہ شاہین
Poet: Shaheen Mughal By: Shaheen Mughal, gjnٹو ٹتا ہے کبھی بکھرتا ہے
آدمی حد سے جب گزرتا ہے
یادیں آواز جب لگاتی ہیں
در کی دستک پہ دل یہ ڈرتا ہے
دیکھ کر تم کو سوچتی ہوں
یاد اب کون کس کو کرتا ہے
روز یادوں کا ایک لشکر سا
دیکھتے ہیں کہاں ٹھہرتا ہے
قیمتی ہے ہر ایک پل وہ شاہین
تیری یادوں سے جو گزرتا ہے
More Sad Poetry






