سب کی لاڈلی ہے مسکان
ماں اور باپ اس پر قربان
آغوں آغوں کرتی ہے
دن بھر لیٹی رہتی ہے
سب بچے کرتے ہیں پیار
دادی نانی بھی ہیں نثار
ماں سو جان سے واری ہے
مسکان زہرہ کتنی پیاری ہے
رانی ہے وہ پھولوں کی
آئی گھر میں کیسی خوشی
شاہد کی ہے آنکھ کا تارا
گھر بھر میں اس سے اجیارا