لاکھ خود کو اڑان میں رکھنا
Poet: Muhammad Afzal Hazari By: Poet:Muhammad Afzal Hazarvi, Karachiلاکھ خود کو اڑان میں رکھنا
پستیاں بھی دھیان میں رکھا
سنگ سے سنگ دل پگھل جائے
ایسا لہجہ زبان میں رکھنا
سیکھ لے کوئی ان کی آنکھوں سے
تیر ہر دم کمان میں رکھنا
میرے مولا دعائے افضل ہے
سب کو اپنی امان میں رکھنا
More General Poetry






