Add Poetry

لبوں پہ تبسم بھی سجانے نہیں دیتا

Poet: UA By: UA, Lahore

لبوں پہ تبسم بھی سجانے نہیں دیتا
ہنسے نہیں دیتا وہ ہنسانے نہیں دیتا

مسکان سجانا چاہتا ہوں کہتا تو ہے لیکن
وہ ہرجائی جو مجھے مسکرانے نہیں دیتا

ادھر ادھر کی باتیں کر کے وقت گزارا کرتا ہے
لیکن دل کی باتیں ہی بتانے نہیں دیتا

ہر روز نئی امید نئی امنگیں دل میں جگاتا ہے
حسرتوں کو جگا کے پھر سلانے نہیں دیتا

گہری نیند سلا دیتا ہے اپنے سب ارمانوں کو
اب یہ دل ارمان کوئی جگانے نہیں دیتا

خود روتا ہے لیکن کسی کو رولانے نہیں دیتا
قصہء احوالِ غم سنانے نہیں دیتا

غم تو آنی جانی شے ہے عظمٰی غم نہ کر
لیکن دل ہی دل کا غم بھلانے نہیں دیتا

Rate it:
Views: 325
12 Feb, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets