لفظ میرے
Poet: ریحانہ اعجاز By: Rehana Parveen, Karachiتیرا ذکر جب جب کروں میں
گنگنانے لگتے ہیں لفظ میرے
تیرے ہر رنگ کو ہر روپ کو
سجا دیتے ہیں لفظ میرے
کروں جو بیاں محبتیں تمہاری
شرما جاتے ہیں لفظ میرے
سوچ سوچ کر گذرے لمحوں کو
مۃسکرائے جاتے ہیں لفظ میرے
میری محبتیں بھی میری شدتیں بھی
بیان کرتے ہیں لفظ میرے
تیری تعریفوں میں رطب اللسان
سدا رہتےہیں لفظ میرے
میری تنہائیوں کو بھی زعفران زار
بنا دیتے ہیں لفظ میرے
تیرا ذکر جو بھول جاوں تو مجھ سے
خفا رہتے ہیں لفظ میرے
یونہی سدا شاد و آباد رہنا
دعا دیتے ہیں لفظ میرے
More General Poetry






