لمحہ لمحہ وصال کا عالم
وہ میرے اضطراب کا عالم
اسطرح انتظار تیرا کہ
ہو گماں جیسے خواب کا عالم
انکی صورت نظر آئے تو ختم ہو شاید
مجھ پہ طاری فراق کا عالم
رگ جاں میں بھی اُتر آیا اب
عشق تیریے عذاب کا عالم
تیری قربت کو سمجھنا الفت
جان جاں ہو نہ کہیں یہ سراب کا عالم