لوڈشیڈنگ ہمیں بہت تنگ کرنےلگی ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

لوڈشیدنگ ہمیں بہت تنگ کرنے لگی ہے
ہمارے درمیاں دوری اور بڑھنےلگی ہے

ہم دونوں سےہمارےمقدر کھیل چکے
اب بجلی آنکھ مچولی کرنےلگی ہے

دوپٹےسےاپنا منہ سر ڈھانپ لے
توکیوں مچھروں سےڈرنےلگی ہے

جب خوشی آئی بجلی ہوئی پرائی
سوچا تو اب قسمت چمکنےلگی ہے

اس طرح بجلی لوٹ کر نہیں آتی
پگلی توکیوں بلب سرپررگڑنےلگی ہے

Rate it:
Views: 637
11 Jan, 2013