لوگ مان جائیں گے

Poet: UA By: UA, Lahore

اب کوئی عذر نہ دہرائیں گے
تم بلاؤ گے چلے آئیں گے

اپنی قسمت کے آزمانے کو
آج ہم اس گلی میں جائیں گے

گرچہ اس فن میں ابھی تاک نہیں
پھر بھی یہ بازی تو لگائیں گے

جیت یا ہار جو مقدر ہو
ہم مقابل کو آزمائیں گے

آتش شوق دیکھنے کے لئے
اپنے دل کا دیا جلائیں گے

آگ پانی میں کیسے لگتی ہے
یہ تماشہ تمہیں دکھائیں گے

یہ حقیقت بھی خواب ہے عظمٰی
دیکھنا لوگ مان جائیں گے

Rate it:
Views: 428
25 Nov, 2008