لوگ کتنے اداس ہیں لوگو

Poet: منیر انور By: وشمہ خان وشمہ, PAKISTAN

لوگ کتنے اداس ہیں لوگو
زندگی سے نراس ہیں لوگو

زندگی میں سکوں کا نام نہیں
حادثے آس پاس ہیں لوگو

میرے بچوں کے دلنشیں چہرے
کس قدر پر ہراس ہیں لوگو

وہ ہمیں راس آ گئے شاید
اور ہم ان کو راس ہیں لوگو

جس کو دریا بجھا نہیں سکتے
ہم سمندر کی پیاس ہیں لوگو

آئینے سے گریز کرتے ہیں
وہ بہت خود شناس ہیں لوگو

کون انگلی اٹھائے کا کس پر
سب کے سب بے لباس ہیں لوگو

یہ وطن ہی ہمارا گلشن ہے
ہم اسی گل کی باس ہیں لوگو

Rate it:
Views: 595
20 Nov, 2012