لوگ کہتے ہیں

Poet: Tauqeer Ahmed By: Tauqeer Ahmed, Islamabad

 لوگ کہتے ہیں ان کی خوشیوں کے
لمحے کتنے قلیل ہوتے ہیں

اور دکھ کی ہر اک مسافت کے
رستے کتنے طویل ہوتے ہیں

منا منا کے خوشی کے ہزار پل پھر بھی
حسرتوں کے کفیل ہوتے ہیں

کیا وہ جانیں گے درد کی شدت
جو خوشی میں بخیل ہوتے ہیں

کوئی یہ درد پوچھ لے ان سے
جن کے پیارے علیل ہوتے ہیں

Rate it:
Views: 392
10 Oct, 2009