یہ آنسو بہانے کا رونے کا پچھتانے کا
لوگو! اب کیا فائدہ، آخر اب کیا فائدہ
قدر نہ جانی جن پیاروں نے میری میرے جیتے جی
سب نے مجھکو پیارا سمجھا کیسے میرے مرتے ہی
کس کو کتنا رنج پہنچا ہے ایک میرے نہ ہونے سے
کس کو کتنا صدمہ پہنچا ایک میرے نہ ہونے سے
میری یاد میں کس کی آنکھیں کتنے آنسو روئی ہیں
پچھتاوے کے اشکوں نے کتنی آنکھیں بھگوئی ہیں
میر ے نہ ہونے پہ جو بھی روئے گا پچھتائے گا
میرے نہ ہونے پہ یہ سب کون مجھے بتائے گا
یہ آنسو بہانے کا رونے کا پچھتانے کا
لوگو! اب کیا فائدہ، آخر اب کیا فائدہ