لکھا تھا کچھ روز پہلے میں نے خط اپنے یار کو
Poet: Mian Wajid Ali By: Wajid Ali, Okaraلکھا تھا کچھ روز پہلے میں نے خط اپنے یار کو
آیا نہیں جواب آنکھیں ترس گئیں انتظار کو
گزر رہے ہیں کانٹوں پر میرے تو شب و روز
آتا نہیں چین اک پل بھی دل بے قرار کو
گر رہے ہیں زرد پتوں کی طرح آنسو میرے دل پر
گلہ ہے اس بار شاید مجھ سے بہار کو
یہی دعا ہے میری دن رات اور بس
ملے نہ غم کوئی بھی میرے یار کو
دل میں شدت سےخواہش یہ مچل رہی ہے واجد
وہ آئے توڑ کر کبھی زمانے کی دیوار کو
More General Poetry






