لکھتے گئے
Poet: UA By: UA, Lahoreبس ایسے ہی لکھتے گئے ہم بس لکھنے کے شوق میں
جانے کیا کچھ لکھتے گئے ہم بس لکھنے کے شوق میں
عاشق ہیں نہ دیوانے ہیں مجنوں ہیں نہ پروانے ہیں
لیکن شاعر بنتے گئے ہم بس لکھنے کے شوق میں
کوئی نصیحت من کو بھا گئی کوئی حکایت دل کو لگی
دل میں کوئی کلی کِھلی اور دل کی گلیاں مہک گئیں
نوکِ قلم کو راز بتایا بس لکھنے کے شوق میں
اپنے لفظوں میں لکھ ڈالی بس لکھنے کے شوق میں
حسن کا پیکر نظر میں سمایا کوئی حسیں منظر جو بھایا
قصیدے پہ قصیدہ لکھ ڈالا بس لکھنے کے شوق میں
جب کوئی لمحہ راس نہ آیا کہیں کسی نے دل دَکھایا
حال دِل قلم کو سَنایا بس لکھنے کے شوق میں
عظمٰی ہم نے بھی تو لکھتے لکھتے ہی یہ جانا ہے
ہم بھی لکھنے والے بن گئے بس لکھنے کے شوق میں
More General Poetry






