کچھ دوست کہتے ہیں
”مجھے لکھنا نہیں آتا“
کوئی شک نہیں اس میں
وہ بالکل ٹھیک کہتے ہیں
کون کمبخت لکھتا ہے؟
ہے اتنا وقت کس کے پاس
لکھے اوروں کے پڑھنے کو
فقط ہے بات اتنی سی
بہت سی ان کہی باتیں
بہت سے ان چھوئے جذبے
بہت پرکھے ہوئے لہجے
بہت دکھتی ہوئی نظریں
بہت سمجھی ہوئی سوچیں
میں بس تحریر کرتا ہوں
نہ کہ تشہیر کرتا ہوں
میں بس تحریر کرتا ہوں