لکھیں گے
Poet: UA By: UA, Lahoreدیکھنا بے حساب لکھیں گے
ہم بھی اپنی کتاب لکھیں گے
وہ جسے بھول نہیں پائیں گے
ایسا قصہ جناب لکھیں گے
خوشبو بن کر جو روح میں اترے
وہ مہکتے گلاب لکھیں گے
ہم ان کی خوابیدہ نگاہوں کو
ایک دلکش خواب لکھیں گے
نامہ بر کچھ گھڑی ٹھہر جاؤ
ہم سوال و جواب لکھیں گے
دوسروں کا لکھا تو کیا لکھا
ہم تو اپنا حساب لکھیں گے
میرے اعداء مجھے بھلا کب تک
یوں ہی خانہ خراب لکھیں گے
اپنے حصے کے میرے حصے میں
اور کتنے ثواب لکھیں گے
وہ جو لکھنے سے رہ گئے عظمٰی
ان خطوں کے جواب لکھیں گے
More General Poetry







