Add Poetry

لگا کے دل کبھی آنسو بھی ہم بہا نہ سکے

Poet: عالی گوپالوری By: مصدق رفیق, Karachi

لگا کے دل کبھی آنسو بھی ہم بہا نہ سکے
لگی جو آگ جگر میں اسے بجھا نہ سکے

کیا ضعیف ترے قصد جستجو نے ہمیں
کہ تا لحد بھی ہم اپنے قدم سے جا نہ سکے

وہ آج بزم میں تیور چڑھائے آئے ہیں
کہ حال دل کوئی اپنا انہیں سنا نہ سکے

ازل سے نام پہ میرے فروغ لکھا تھا
وہ مجھ کو لاکھ مٹایا کئے مٹا نہ سکے

سلا کے قبر میں دیتے ہو تھپکیاں صاحب
کہ مجھ کو شور قیامت بھی اب جگا نہ سکے

ہمارا دولت دنیا نے سر بلند کیا
کہ در پہ دوست کے سجدے کو سر جھکا نہ سکے

ہمارے دل میں لکھی تھی مگر تری الفت
کہ ہم جمال جہاں سے فریب کھا نہ سکے

برا ہو رنگ رخ نا مراد کا عالیؔ
کسی کا راز کلیجہ میں ہم چھپا نہ سکے
 

Rate it:
Views: 1
25 Mar, 2025
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets