لیکن اس لڑائی میں، میں پرائی ہو گئی
Poet: UA By: UA, Lahoreروح و بدن کی آپس میں آج لڑائی ہو گئی
لیکن اس لڑائی میں ، میں پرائی ہو گئی
ان دونوں کی بیچ میں شاید
حائل میری ذات تھی
مجھے پرایا کر کے ان میں
صلح صفائی ہو گئی
روح و بدن کی آپس میں آج لڑائی ہو گئی
لیکن اس لڑائی میں ، میں پرائی ہو گئی
More General Poetry






