لیکن بہت عجیب ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

یہ میرا حبیب ہے
لیکن بہت عجیب ہے
مجھ سے نظر چَراتا ہے
غیروں سے چاہ جتاتا ہے

یہ میرا رقیب ہے
لیکن بہت عجیب ہے
وفاداری جتاتا ہے
مجھ سے ملنے آتا ہے

یہ میرا حریف ہے
لیکن بہت عجیب ہے
میری بات پہ دھیان لگاتا ہے
میری ہاں میں ہاں ملاتا ہے

یہ میرا رفیق ہے
لیکن بہت عجیب ہے
میری ہر ایک بات کو
ہنسی میں اڑاتا ہے

یہ میرا نصیب ہے
لیکن بہت عجیب ہے
میں ہنسوں رَلاتا ہے
رو دوں تو ہنساتا ہے

Rate it:
Views: 391
27 Aug, 2012