لے کر یادوں کی بارات جب نکلا ہے چاند

Poet: Shazia Malik By: Waqas Bhutt, Hazro

لے کر یادوں کی بارات جب نکلا ہے چاند
یاد آیا تو بات بہ بات جب نکلا ہے چاند

سونی چھت پہ ٹہل کر لمحاتِ ہجر گزارے
جاگتا رہا شب میرے ساتھ جب نکلا ہے چاند

وہ چاند جو تیرے سنگ دیکھا الگ تھا کہ اُسکے بعد
یاد دلائے تیری سنگ ہر رات جب نکلا ہے چاند

اُسکی کرنیں تو آج دل پر نشتر چھبو گئیں کہ
گزر رہے تھے مجھ پر درد کے لمحات جب نکلا ہے چاند

مجھ کو تو اپنی طرح وہ اور بھی تنہا لگا ہے شاز
شب کو لیکر تاروں کی بارات جب نکلا ہے چاند

Rate it:
Views: 421
02 Sep, 2009