مارچ کا مہینہ ہے آغاز بہار ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreمارچ کا مہینہ ہے پھر آغاز بہار ہے
 پھر کسی کی آمد کا کسی کو انتظار ہے
 
 گرمیوں کی دھوپ ڈھلی سردیوں کی شام ٹلی
 زرد پہر بھی رخصت ہوئے آجاؤ کہ بہار ہے
 
 بھنورا پرندے تتلیاں سب کیسے مسرور ہوئے
 ان پہ بھی چھایا خمار ہے ایسی آئی بہار ہے
 
 ہریالی ہر ڈالی پہ خوشبو اوڑھے بیٹھی ہے
 فضا میں مہکار ہے جب سے آئی بہار ہے
 
 پھولوں کی ہر کیاری پہ کیسا جوبن آیا ہے
 پھولوں کی ہر کیاری پہ بہار ہی بہار ہے
 
 مارچ کا مہینہ تھا آغاز بہار بھی تھا
 آپ کے آنے پہ یاد آیا موسم بہار ہے
 
 مارچ کا مہینہ ہے پھر آغاز بہار ہے
 پھر کسی کی آمد کا کسی کو انتظار ہے
 
 گرمیوں کی دھوپ ڈھلی سردیوں کی شام ٹلی
 زرد پہر بھی رخصت ہوئے آجاؤ کہ بہار ہے
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 