Add Poetry

ماما کی لاڈلی(ہر ماں کی طرف سے اس کی بیٹی کے لیے)

Poet: kanwal naveed By: کنول نوید, کراچی

ماما کی لاڈلی پاپا کی تو جان
سوچتی ہوں رکھو ں کیسے تیرا دھیان

شہزادی ہے پری ہے
حسین تو بڑی ہے
پھولوں سے بھی نازک
میرے پاس اِک کلی ہے

ہاتھوں کو تیرے چوموں
پھر خوشی سے میں جھوموں
خوشی ہوتی ہے دیکھ کے جس کو
فقط صورت وہ تیری ہے

تحفہ ہے سب سے پیارا
جومیں نے اُن سے پایا
تیری صورت ہے اُن کی صورت
تیرا سایہ ہے اُن کاسایہ

ابھی باتیں نہیں کر سکتی
پر کل میری سہیلی ہوگی
ہر بات کروں گی جس سے
تو وہ پہلی ہو گی

دل کا چین تو ہے تو دل کا ہے ارمان
جیون بھر دیکھتی رہوں تیری مسکان

ماما کی لاڈلی

Rate it:
Views: 452
04 Apr, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets