مان لیتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreکوئی جانے کہ نہ جانے حقیقت جان لیتے ہیں
کوئی مانے کہ نہ مانے مگر پہچان لیتے ہیں
اگر ہم سے کوئی شکوہ کرے کرتا رہے کیا ہے
کہ ہم نے جو کیا ہم تو وہی بس مان لیتے ہیں
کسی کا کیا کسی کو کیا پتا ہم کیا ہیں کیا نہیں
کہ ہم تو بس وہی کرتے ہیںجو ہم ٹھان لیتے ہیں
کوئی ہم کو برا کہتا ہے کہنے دو بھلا ہی ہے
کہ ہم تو اس ادا کو بھی بڑا احسان لیتے ہیں
تمہاری بات کیا عظمٰی کہ تم تو خود یہ کہتے ہو
کہ مشکل وقت بھی آئے تو ہم آسان لیتے ہیں
More Sad Poetry






