مانتے ہیں روز جزا ہے ! کب منکر ہیں ؟
صرف تو ہی خدا ہے! کب منکر ہیں؟
زندگی تیری حکمت کا اک جز ہے
موت بھی تیری رضاہے! کب منکر ہیں؟
سوگئےغار میں جا کر اصحاب کہف
راز ہے یہ تیرا ! کب منکر ہیں؟
بجز تیرے کوئی حاجت روا ہی نہیں !
اک تو ہی پالن ہار ! کب منکر ہیں ؟
کن فیاکن سے یہ جہاں وجود میں آیا
جو کہتا ہے ہو جاتاہے! کب منکر ہیں؟