Add Poetry

ماں

Poet: عدیل سائر By: عدیل سائر, Sargodha

زندگی جو محبت کا سماں دیتی ہے
اتنا پیار تو صرف ماں دیتی ہے

رکھتی ہے ہمارا خیال راحت و ارام
گزار دیتی ہے زندگی اپنی مگر بے نام

جو ہیں بیمار ہم تو تڑپتی وہ ہے
کبھی دائیں کبھی بائیں کروٹ بدلتی وہ ہے

اپنی سب خواہشوں کو بھلا دیتی ہے
ہماری خاطر جہاں بھی اپنی لٹا دیتی ہے

رکھے قدم بقدم سلامت تجھے خدا
ہر وقت لبوں پر اس کے رہتی ہے یہی دعا

ماں کی گود میں ملی راحت مجھ کو
ماں کے قدموں میں ملی جنت مجھ کو

ماں کا اپنی جو دل دکھاتا ہے
نہیں چین کبھی وہ زندگی میں پاتا ہے

کرتا ہے جو خلوص دل سے ماں کی زیارت
پا لیتا ہے وہ حج و عمرہ کی سعادت

اے خدا تو یوں ہی تا قیامت رکھنا
ماں میری کو سدا سلامت رکھنا

Rate it:
Views: 92
07 Jul, 2024
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets