تجھ سے ہی تھیں میری توقعات
تو نہیں تو میری ہر توقعات مٹ گئیں
تجھ کو پا لیتی تو نجانے کیا کیا پا لیتی
ہر آس امید توجہات مٹ گئیں
میری ہر ادا کا بھرم تھا تجھ سے
ہر لمحے کی مصروفیات مٹ گئیں
میں فنا ہوں تو بھی ہے فنا
یہ درس دے کے وہ ذات مٹ گئیں
تجھ سے ہی تھی میری ذات میں ہلچل
تیرے بعد میری کائنات مٹ گئیں