ماں

Poet: By: Bakhtiar Nasir, Lahore

ماں کی خدمت میں کامیابی ہے
ماں کی عزت میں کامیابی ہے

ماں کی عزت بڑی سعادت ہے
اس کی چاہت میں کامیابی ہے

جو قدم چومتا ہے ماں ترے
تب قیامت میں کامیاب ہے

چپ رہا ہے جو اس کی خدمت میں
اس کو جنت میں کامیابی ہے

دور ہو جائیں غم زمانے کے
ماں کی سنگت میں کامیابی ہے

جب مغل ماں کے چومتا ہے قدم
اس کو چاہت میں کامیابی ہے

Rate it:
Views: 429
11 Jul, 2012