وہ گداز ہاتھ تیرے
وہ نرم نرم گودی
میں کہاں سے ڈھونڈ لاؤں
میں کہاں سے تجھ کو پاؤں
تیرا پیار بھرا وہ چہرا
تیرا ممتا کا ٹپکتا لمس
میں نے جو چلنا سیکھا
تو نے دیا سہارا
اب کوئی نہیں ہمارا
جو دے سکے سہارا
تجھے کہاں سے ڈھونڈ لاؤں
میں کہاں سے تجھ کو پاؤں