ماں تیرے پیار کی چھاؤں میں
میں مہکی مہکی رہتی ہوں
میرے گھر کے آنگن میں
تیری رحمت برستی ہے
تیرے ہاتھوں کی نرمی
مجھے ہر سختی سے بچاتی ہے
میں اک انمول موتی ہوں
تجھے دیکھ کے مجھکو لگتا ہے
اب کاءنات بھی مٹھی میں سمٹی لگتی ہے
شکر اس پروردگار کا
کہ مجھے
میری ماں ذندہ دیکھتی ہے
تیرے ہاتھ فلک کی جانب اٹھنے سے
میری ہر مشکل آسانی میں ڈھل جاتی ہے
بس اک تیرے لب ہلنے سے
میری ہر تقدیر سنور جاتی ہے
میں جہاں جہاں جاتی ہوں
وہاں وہاں تجھے پاتی ہوں
اپنے ہاتھ کے تکیے پر
جب بھی مجھے تو سلاتی ہے
تیری سانسوں سے مجھے
جنت کی خوشبو آتی ہے
تیری عظمت کو میری آنکھیں جھک جھک جاتی ہے
میری بے نام ہستی ہر ماں کو سلام کرتی ہے