Add Poetry

ماں جی

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

آپکے شفیق ھاتھوں کو چومنے کو جی چاھتا ھے
آپکی عظمتوں کو سلام کرنے کو جی چاھتا ھے
آپکی ھستی میں بےلوث جذبہءخدمت دیکھ کر
آپکی قدم بوسی کرنے کو جی چاھتا ھے
آپکی دعاوءں میں قبولیت کا اثر ھوتا ھے
آپکے احترام میں جھک جانے کو جی چاھتا ھے
آپکے قدموں میں جنت کی بشارت دی گئی
آپکی سکوں بھری گود میں سونے کو جی چاھتا ھے
میری بے پرواہ خطاؤں اور گستاخیوں کو معاف کر دینا
اآپکی معاف کرنے کی عادت کو اپنانے کو جی چاھتا ھے
بچپن میں آپ نے اپنی زات کو بھول کر مجھے کیئر دی
آپکو نزرانہءعقیدت پیش کرنے کو جی چاھتا ھے
اتنی بے رخی کے باوجود آپکے ضبط کا بندھن نہ چھوٹا
آپکے دل کے دکھنے پر میرا آنسو بہانے کو جی چاھتا ھے
خداکی رضا آپکی رضا میں ھے
میرا آپکو خوش کرنے کو جی چاھتا ھے
بچے کی نگہداشت میں اپنی پسند کو قربان کر دینا کوئی آپسے سیکھے
آپکے سایہءشفقت میں حسن ھمیشہ رھنے کو جی چاھتا ھے

Rate it:
Views: 381
17 May, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets