Add Poetry

ماں کے لئے

Poet: Rehan Basheer Shaad By: Rehan Basheer Shaad, Bahawalnagar (Pakistan)

چاہے دُشمن ہزار دے مولا
مجھ کو تُو ماں کا پیار دے مولا

ماں کے پاؤں میں دو جہاں رکھ دوں
مجھ کو یہ اختیار دے مولا

ماں تو ہے ناتواں میری، مجھ کو
اس کے حصے کا بار دے مولا

ماں کے قدموں تلے جگہ دے دے
میری قسمت سنوار دے مولا

سوچ کے سب عذاب دے مجھ کو
مری ماں کو قرار دے مولا

Rate it:
Views: 381
07 Nov, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets