Add Poetry

ماہ رحمت مبارک

Poet: معین فخر معین By: معین فخر معین , Karachi

 مقدس کیا مہینہ آ گیا ہے
طہا رت کا قر ینہ آگیا ہے

درخشاں ہوگئی بہشت زمیں پر
ہو ئی خلدے بریں مہماں زمیں پر

درے بہشت سبھی وا ہوگئے ہیں
کرم کی وہ اک صدا ہو گئے ہیں

عطاؤں کا ہوا جا ری سفر ہے
کرم رب کا حسیں شام و سحر ہے

روز ایمان فروز لزتیں ہیں
عبادت میں بھی پنہاں راحتیں ہیں

درخشاں ہے یہ وہ ماہ مقدس
کہ تقوی کا بھی دیتا ہے جو درس

نگہ صائم میں ہے ہر پل مد ینہ
وہ ما نگے کیوں بھلا مو تی و نگینہ

ادا صا ئم کی بھاتی ہے خدا کو
قبول وہ کر تا ہے اس کی دعا کو

حسیں شاداں مبا رک یہ گھڑی ہو
رحمتوں کی معین سب پر جھڑی ہو

===========================================
نعت شر یف

تن دھن ہو جان ہو رسول عر بی
تم پہ قر بان ہو رسو ل عربی

آپ دین حق بہا رے دو جہاں ہو
حرف قرآن ہو رسول عربی

خا لی دامن اب نہ رہے گا میرا
میرا ایمان ہو رسول عربی

روز محشر نجات کا امت کی
تم ہی سامان ہو رسول عربی

دو عالم میں ہیں رحمتیں سر کار کی
دو جگ کی جان ہو رسول عربی

در سے خالی معین نہ جائے گا اب
آپ میرا ما ن ہو رسول عربی

Rate it:
Views: 378
23 Jun, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets