Add Poetry

ماہ رمضان مبارک

Poet: UA By: UA, Lahore

ماہ رمضان آیا ہے
برکتیں ساتھ لایا ہے
رحمتیں ساتھ لایا ہے
مبارک ہو مسلمانوں
ماہِ رمضان آیا ہے

چلو رب کو راضی کر لو
نیکیوں سے دامن بھر لو
بخشش کا مہینہ ہے
توبہ کا مہنیہ ہے
گناہوں سے توبہ کر لو
چلو رب کو راضی کر لو

سعادت کا مہینہ ہے
فضیلت کا مہینہ ہے
سیکھایا ماہ رمضاں نے
زندگی کا قرینہ ہے
سال کے بارہ مہینوں میں
معتبر یہ مہینہ ہے
سعادت ساتھ لایا یے
فضیلت ساتھ لایا ہے
سعادت کا مہینہ ہے
فضیلت کا مہینہ ہے

مسلمانوں روزے رکھ لو
نفس کا تزکیہ کر لو
صبر و استقامت سے
عبادت اور ریاضت سے
روح کو پاکیزہ کر لو
نفس کا تزکیہ کر لو
مسلمانوں روزے رکھ لو

بشارت کا مہینہ ہے
بخشش کا مہینہ ہے
سبھی برکت سمیٹ لو
سبھی رحمت سمیٹ لو
نیکیاں لے کر آیا ہے
بخشش لے کر آیا ہے
مسلمانوں خوش ہو جاؤ
بشارت کا مہینہ ہے

ماہ رمضان آیا ہے
برکتیں ساتھ لایا ہے
رحمتیں ساتھ لایا ہے
مبارک ہو مسلمانوں
ماہِ رمضان آیا ہے
 

Rate it:
Views: 313
22 Jun, 2015
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets