مجبُوری کا عالم دیکھو
بے حسی کا موسم دیکھو
آنکھ میں آنسُو کیوُنکر آئے
بے کسی کی شبنم دیکھو
دولت کی ہے اجارہ داری
تعلُق داری ہوئی کم دیکھو
دھنوان ہوئے ہیں حکم کا پتہ
بے بسی کا پر چم دیکھو
پیار، عشق، محبت کیا ہے
بھنورے کا ترنم دیکھو
رنگ بھرے جگ میلے میں
کون کھڑا ہے گمُ سمُ دیکھو
وحشی درندوُں کی بھیڑ لگی ہے
کو ن ہے ابن آدم دیکھو