Add Poetry

مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ

Poet: Urdu Poetry By: Fazal Abbas, DGKhan

مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ
مجھ سے پہلی سی محبت مری نہ مانگ
میں نے سمجھا تھا تو ہے تو در خشاں ہے حیات
تیرا غم ہے تو غم داہر کا جھگڑا کیا
تیری صورت سے ہے عالم میں بہاروں کو ثبات
تیری آنکھوں کے سوا دنیا میں رکھا کیا ہے
تو جو مل جاے درخشاں ہے حیات
تو جو مل جاے تقدیر نگوں ہو جاے
یوں نہ تھا میں نے فقط چاہا تھا یوں ہو جاے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
ان گنت صدیوں کے تاریک بہیمانہ طلسم
ریشم و اطلس و کمخاب میں بنواے ہوے
جا بجا بکتے ہوے کوچہ و بازار میں جسم
خاک میں لتھڑے ہوۓ خون میں نہلاے ہوۓ
لوٹ جاتی ہے ادھر کو بھی نظر کیا کیجیے
اب بھی دلکش ہے تیرا حسن مگر کیا کیجیے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ
رقیب سے
آکہ وابستہ ہیں اس حسن کی یادیں تجھ سے
جس نے اس دل کو پری خانہ بنا رکھا تھا
جس کی الفت میں بھلا رکھی تھی دنیا ہم نے
داہر کو داہر کا افسانہ بنا رکھا تھا
آشنا ہیں تیرے قدموں سے وہ راہیں جن پر
اس کی مدحوش جوانی نے عنایت کی ہے
کارواں گزرے ہیں جن سے اسی رعنای کے
جس کی ان آنکھوں نے بے سود عبادت کی ہے
مجھ سے کھیلی ہیں وہ محبوب ہوایں جن میں
اس کے ملبوس کی افسردہ مہک باقی ہے
تجھ پہ بھی برسا ہے اس بام سے مہتاب کا نور
جس میں بیتی ہوی راتوں کی کسک باقی ہے
تونے دیکھی ہے وہ پیشانی وہ رخسار وہ ہونٹ
زندگی جن کے تصور میں لٹا دی ہم نے
تجھ پہ اٹھی ہیں وو کھوی ہوی ساحر آنکھیں
تجھ کو معلوم ہے کیوں عمر گنوا دی ہم نے
ہم پہ مشترکہ ہیں احسان غم الفت کے
اتنے احسان کہ گنواوں تو گنوا نہ سکوں
ہم نے اس عشق میں کیا کھویا ہے کیا سیکھا ہے
جز تیرے اور کو سمجھاؤں تو سمجھا نہ سکوں
عاجزی سیکھی غریبوں کی حمایت سیکھی
یاس و حرمان دکھ درد کے معنی سیکھیں
زیر دستوں کے مصا ب کو سمجھنا سیکھا
سرد آہوں کے رخ زرد کے معنی سیکھے
جب کہیں بیٹھ کے روتے ہیں وہ بے کس جن کے
اشک آنکھوں میں بلکتے ہوے سو جاتے ہیں
نا توانوں کے نوالوں پے جھپٹتے ہیں عقاب
بازو تولے ہوے منڈلاتے ہوے آتے ہیں
جب کبھی بکتا ہے بازار میں مزدور کا گوشت
شاہراوں پہ غریبوں کا لہو بہتا ہے
آگ سی سینے میں رہ رہ کے ابلتی ہے نہ پوچھ
اپنے دل پر مجھے قابوہی نہیں رہتا ہے

 

Rate it:
Views: 1501
14 Jun, 2020
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets