جب تم دور جاؤ گے
تمہیں احساس یہ ہوگا
جدائی نام ہے کس کا
بچھڑنا کس کو کہتے ہیں
اکیلے پن کے یہ لمحے
گزارا کیسے کرتے ہیں
سمجھ میں آئے گا تم کو
کہ کیسے کاٹے جاتے ہیں
یہ لمحے جدائی کے
بچھڑ کے اپنے لوگوں سے
کوئی کیسے تڑپتا ہے
میرے جیون میں یہ لمحے
ہزاروں بار آئے ہیں
پلٹ کے جب بھی میں دیکھوں
جدائی ہی جدائی ہے
کہ مجھ کو جو بھی ملتاہے
میرا دل جس سے ہلتا ہے
وہ مجھ کو چھوڑ جاتا ہے
روایت میرے جیون کی
نہیں توڑی ہے تم نے بھی
مجھے تم چھوڑ جاؤ گے
مجھے تم بھول جاؤ گے