مجھے جیتنا تو ہوگا
Poet: ڈاکٹر زوہیب ارشد By: ڈاکٹر زوہیب ارشد, Multanمیرے شہر کی یہ رونق ،میرے گلشنوں کی خوشبو
 کہیں کھا نہ لیں بلائیں، مجھے جیتنا تو ہوگا
 
 میرے ہارنے سے جانے،کتنے چراغ ڈوبیں
 ابھی تیز ہیں ہوائیں،مجھے جیتنا تو ہوگا
 
 سورج کی روشنی بھی،کچھ ماند پڑ رہی ہے
 اس شب میں چاندنی بھی،کھلنے سے ڈر رہی ہے
 
 ابھی دور ہیں سویرے،میرے شہر میں اندھیرے
 کہیں لوٹ ہی نہ آئیں،مجھے جیتنا تو ہوگا
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 