مجھے حیران کرتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

ہمارے روبرو آکر کسی کا مسکرا دینا
مجھے اپنی نگاہوں کا دمکتا آئینہ دینا

میرے بےنور چہرے کو کسی کی چشم حیراں کا
میری ویراں نگاہوں کو کسی محبوب خوباں کا

مجھے ہی دیکھنا اور دیکھتے ہی دیکھتے رہنا
پلٹ کر جاتے جاتے آنا اور پھر دیکھتے رہنا

کسی کا یوں مجھے تکنا مجھے حیران کرتا ہے
مجھے حیران کرتا ہے بہت حیران کرتا ہے
 

Rate it:
Views: 643
09 Nov, 2008