مجھے شاید بھلانا چاہتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreمجھے شاید بھلانا چاہتا ہے
میرے دل کو دکھانا چاہتا ہے
بہت خاموش سا رہنے لگا ہے
مجھے پھر آزمانا چاہتا ہے
کئی راتوں سے وہ سویا نہیں ہے
مجھے بھی وہ جگانا چاہتا ہے
میرے دل میں ابھرتی آرزو کو
نہ جانے کیوں سلانا چاہتا ہے
کوئی راز اس کی نظر میں
مجھے وہ جو بتانا چاہتا ہے
لبوں پہ جاری ہے کوئی ترانہ
وہ جو مجھ کو سنانا چاہتا ہے
وہ کیا احسان ہے عظمٰی جسے وہ
مجھے ہر پل جتانا چاہتا ہے
More General Poetry






