مجھے مٹی کے گھر بنانے کا شوق تھا
Poet: Mohammed masood By: Mohammed masood, Meadows Nottinghamمجھے مٹی کے گھر بنانے کا شوق تھا
اٴسے آشیانے گرانے کا شوق تھا
میں خود سے روٹھ جاتا ہوں اس لیے
مجھۓ روٹھۓ ہوے لوگ منانے کا شوق تھا
اٴسے وعدوں کی پاسداری پسند نہ تھی
لیکن مجھے حد نبھانے کا شوق تھا
میں مصروف تھا تنہائیوں کی تلاش میں
اٴسے لوگوں سے ملنے ملانے کا شوق تھا
وە کم ظرف تھا اس میں حیرت کی کیا بات
مجھے بے ظرف سے دل لگانے کا شوق تھا
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






