مجھے کچھ وقت دو جاناں

Poet: Aisha Baig Aashi By: Aisha Baig Aashi, karachi

ذرا ٹھہرو
مجھے کچھ وقت دو جاناں
مرے کچھ خواب آئینے
سرِ تعبیر ٹوٹے تھے
میں انکی کرچیاں چن لوں
انہی پر خار راہوں نے
مرے ارمان لوٹے تھے
میں انکی دھجیاں چن لوں
مرے کچھ مان ٹوٹے تھے
میں انکی سسکیاں سن لوں
مری تقدیر کی مالا کے موتی بھی
تمناؤں کی راہوں میں
بِنا آواز بکھرے تھے
ذرا یہ سب سمٹ جائے
تو اپنے زخمی ہاتھوں سے
بنا کر اک لحَد انکی
پھر اس میں دفن انہیں کر لوں
تو سکھ کا سانس لینے کو
جبینِ نارسا کو اک نئی تقدیر دینے کو
تمہارے ساتھ چلتی ہوں

Rate it:
Views: 665
07 Jun, 2014