Add Poetry

محبت

Poet: عثمان صائم By: عثمان صائم , Mardan

محبت کے سفر میں بس تمھارے ساتھ قادر ہوں
تمھارا ساتھ نہ ھو اب اکیلا ہی مسافر ہوں

محبت میں پرستش حسرتوں کی فرض عینی ہے
یہی اک فرض اگر چھوٹا تو پھر ظالم ہوں کافر ہوں

محبت میں ملے کب تھے کہ طعنہ زن بنے ہو تم
شناسائئ شوخی سے بپھر جاؤں تو جابر ہوں

محبت کے گداؤں کو صرف حسرت ہی ملتی ہے
محبت کے گداؤں تم صبر کرلو کہ صابر ہوں

محبت کے گرم بازار میں تو حسن کا تاجر
طواف حسن کا قائل، نہ منکر تھا نہ منکر ہوں

محبت تھی، تو میرے تھے، محبت ہے، تو میرے ہو
اگر تو خود کا ساقی ہے، میں صائم بن کے ساغر ہوں

Rate it:
Views: 1
29 Oct, 2024
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets