محبت اور جنگ

Poet: درخشندہ By: Darakhshanda, Huston

 سنا محبت اور جنگ میں سب جائز ہے
گر جائز ہے تو پھر کہاں تک جاؤ گے؟

محبت محبت نہ رہےگر درمیاں حد نہ رہے
خود بھی جلو گے محبت کو بھی جلاؤ گے

سنا محبت اندھی ہوتی ہے؟ نہیں محبت نہیں
پرکھ نہ ہو جس کو محبت کی اسکو اندھا جانوگے

گر جنگ میں سب جا ئز ہےتوبند کہاں باندھو گے ؟
کیاعداوت کی آگ میں جل جاؤ گے؟

خود بھی جلوگے اوروں کو بھی جلاؤ گے
اک زمیں سے دوجی زمیں تلک کتنے مکاں گراؤگے

جنگ ہو محبت ہو حد نہ پار کرے کوئ وگر نہ
خدا کو ناراض کرو گےحدود شرعیہ سےنکل جاؤگے
 

Rate it:
Views: 410
18 Jan, 2021