محبت تو ھے پر یقین کیسے دوں
Poet: Haboor By: Haboor, SHAHKOT محبت تو ھے پر یقین کیسے دوں
جس کی دھڑکن تم وہ دل کیسے چیر لوں
ڈر تو غیروں کی بے یقینی سے لگا رہا
تیرے اس احسان کو کس وفا کا نام دوں
تیرے اعتبار سے ہی یہ دل امر تھا
آج چشم نم سے امیدوں کو غُسل دوں
زنداں میں پھینک گئے یقین مانگ کر
بتلاؤ ذرا ! کس بے وفا کو صدا دوں
جس کی بنیاد میں یقین ھے نایاب
میم اس رشتے کو جلا کیسے دوں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad