محبت رسوا ہوتی ہے۔

Poet: Waheed Mughal By: Hafiz Abdul Waheed Mughal, Narang Mandi

د۔ل کی بات کہنے سے
کسی کے دل میں رہنے سے
کسی کو پاس بلانے سے
کسی سے دور جانے سے

محبت رسوا ہوتی ہے
محبت رسوا ہوتی ہے

شمع تیرے جلنے سے
پروانے تیرے مرنے سے
پھول تیری خوشبو سے
بھنورے تیری جستجو سے

محبت رسوا ہوتی ہے
محبت رسوا ہوتی ہے

آنکھیں نم ہونے سے
نیندیں کم ہونے سے
وفا کا دم بھربے سے
وفا کی خاطر مرنے سے

محبت رسوا ہوتی ہے
محبت رسوا ہوتی ہے

رسموں کی عداوت کرنے سے
رشتوں کی بغاوت کرنے سے
محبت ایمان کہنے سے
محبت جان کہنے سے

محبت رسوا ہوتی ہے
محبت رسوا ہوتی ہے

محبت پیدا ہونے سے
محبت با قاعدہ ہونے سے
محبت رسم ہونے سے
محبت قسم ہونے سے

محبت رسوا ہوتی ہے
محبت رسوا ہوتی ہے

Rate it:
Views: 675
22 Mar, 2014