محبت سے دہشت کھانے والو

Poet: محمد اطہر طاہر By: Athar Tahir, Haroonabad

محبت سے دہشت کھانے والو
وعدے قسمیں بھلانے والو
مبتلائے فریبِ ہستی میں
خود پر اِترانے والے لوگو
بزدل و بدگمان لوگو
درندہ صفت حیوان لوگو
بھلے فلک تک اُڑان بھر لو
جسم میں جھوٹی جان بھر لو
اداس چہروں پر مسکان بھر لو
مگر حقیقت نہ چھپ سکے گی
کہ محبت نہ مٹ سکے گی
ہم کو سونے سے خاک کر کے
ملو گے تم بھی خاک میں ہی

Rate it:
Views: 373
20 Jun, 2017