محبت میں ایسی چوٹ کھائی ہوئی ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamمحبت میں ایسی چوٹ کھائی ہوئی ہے
غم ساتھی ہیں خوشی پرائی ہوئی ہے
سو چتےہیں کہ اب ہم کدھر جاہیں گے
کسی اور دل میں نہ جگہ بنائی ہوئی ہے
نہ کوئی میت ہےنہ کسی سےپریت ہے
میرے گھر پہ اداسی چھائی ہوئی ہے
رات دن اس کی یاد میں روتے روتے
ختم میری آنکھوں کی بینائی ہوئی ہے
زندگی میں آج صرف تمہاری کمی ہے
ورنہ کب کی جان لبوں پہ آئی ہوئی ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






