محبت میں جو بدنام نہیں ہوتے

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

محبت میں جو لوگ بدنام نہیں ہوتے
ان کے چرچے سرعام نہیں ہوتے

دنیا میںجو اپنی مدد آپ کرتے ہیں
زندگی میںوہ کبھی ناکام نہیں ہوتے

ہر کسی کی غیبت کرنے والوں کے
ایسے لوگوں کے سیدھے کام نہیں ہوتے

جن شادیوں میں ماں کی رضا شامل نہ ہو
کبھی اچھے ان کے انجام نہیں ہوتے

جو خود کو اوروں سے بہتر جانے اصغر
کسی کے لب پہ ان کہ نام نہیں ہوتے

Rate it:
Views: 722
17 Sep, 2008