محبت پارٹ 5
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیامحبت دور رہتی ہے سدا مگر و سیاست سے
محبت کا ہے رشتہ اپنے پن سے اور صداقت سے
بہت رنگیں فسانوں میں محبت کا فسانہ ہے
بڑا افضل زمانوں میں محبت کا زمانہ ہے
محبت سے ہی دنیا میں خوشی کے پھول کھلتے ہیں
محبت جو کرئے دل سے حیاتِ سرمدی پائے
محبت کا عمل دنیا میں امن و آشتی لائے
محبت جو کرئے دل سے حیاتِ سرحدی پائے
محبت نام ہے جس کا سکوں ہے دل کی راحت ہے
جوسچ پوچھو محبت سے ہی دنیا رشک جنت ہے
محبت کا جزبہ ہے بڑا دلکش سہانا ہے
خزانے میں گراں مایہ محبت کا خزانہ ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad